Author Topic: سالانہ سپورٹس مقابلے،سکولز کے طلبہ نظرانداز ہونے لگے  (Read 273 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سالانہ سپورٹس مقابلے،سکولز کے طلبہ نظرانداز ہونے لگے
 فیصل آباد: تعلیمی بورڈ فیصل آباد کا کالجز اور سکولز کے طلبہ کیلئے الگ الگ معیار، سالانہ سپورٹس مقابلوں میں سکولز کے طلبہ نظرانداز کر دئیے گئے ۔ پانچ سال سے انٹر سکولز سپورٹس مقابلے نہ ہوسکے ۔ پانچ سال پہلے تک ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کو سپورٹس مقابلے کروانے کیلئے ہر سال فنڈز جاری کئے جاتے تھے تاکہ طلبہ سکول سطح سے ہی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں لیکن یہ سلسلہ دوبارہ شروع نہیں ہوسکا۔تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے تحت انٹر سکولز سپورٹس مقابلے نہ ہونے سے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے خواہشمند طلبہ مایوس ہوگئے ۔ طلبہ کہتے ہیں انہیں کئی سال سے دوسروں سکولوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ طلبہ نے انٹر سکولز سپورٹس مقابلے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ پرنسپل مسلم ہائی سکول چودھری اختر کا کہنا ہے کہ پانچ سال پہلے تک ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن کو سپورٹس مقابلے کروانے کیلئے ہر سال فنڈز جاری کئے جاتے تھے ۔ سپورٹس مقابلوں سے طلبہ کو سکول سطح سے ہی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا تھالیکن اب تعلیمی بورڈ کی طرف سے فنڈنگ نہ ہونے سے انٹر سکول سپورٹس مقابلے نہیں کروائے جارہے ۔ ترجمان تعلیمی بورڈ تیمور سہیل خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سکولز کے طلبہ کی فیس ختم کردی تھی اس لئے اب تعلیمی بورڈز فنڈز جاری نہیں کرتا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"