Author Topic: نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں تربیتی ورکشاپ  (Read 348 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Training Workshop at National Pneumatic Research Center, Karachi University
نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں تربیتی ورکشاپ
زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد عراقی 
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہےکہ عصر حاضر جو مسابقت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کا دورہے،
میں نئے علم کی تلاش اور اسے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے،
پاکستان میں زرعی تحقیق کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے فصلوں کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے،
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی اور پاکستان سوسائٹی آف نیماٹولوجسٹ کے زیر اہتمام نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ دوروزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
 ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ این این آر سی کا بنیادی مقصد ملک میں نیماٹولوجی کے موضوع کو فروغ دینا ہے،
انہوں نے سینٹر کی ترقی اور قومی وبین الاقوامی سطح پر شناخت کے لئے ڈاکٹر مقبول اور پروفیسر ڈاکٹر شاہینہ فیاض کی خدمات کو سراہا ،
اس موقع پرڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔