Author Topic: یکساں نصاب کا اطلاق تمام اداروں پر کیا جائے  (Read 317 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یکساں نصاب کا اطلاق تمام اداروں پر کیا جائے
کراچی : یکساں نظام تعلیم قوم کا دیرینہ مطالبہ ہے ، وفاقی وزیر تعلیم کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ سال 2021 سے حکومت تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب نافذ کرے گی ،لیکن ساتھ ہی ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کا اطلاق ہر طرح کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہونا چاہئے ،جبکہ نظر یہ آرہا ہے کہ حکومت اس تعلیمی نعرے کے ذریعے دینی مدارس پر اپنا کنٹرول چاہتی ہے ، اس کے برعکس بڑے تعلیمی ادارے اپنی مرضی کا نصاب پڑھاتے رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر ابو عامر اعظمی نے کراچی ڈویژن کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبقاتی نظام کا خاتمہ کئے بغیر یکساں نصاب اور یکساں زبان کا فیصلہ بے اثر ثابت ہوگا، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت تمام وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کو اس بات کا پابند کرے کہ ان کے بچے پرائیویٹ کے بجائے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں، اسی طریقے سے ہم ملک سے طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نصاب نظریہ پاکستان،دستور پاکستان اور قرآن وسنت سے ہم آہنگ ہونا چاہئے ،سنگل کیری کیولم میں صرف دینی مدارس اور میٹرک سسٹم ہی نہیں بلکہ کیمبرج سسٹم کو بھی شامل کیا جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ  کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"