Author Topic: میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی  (Read 298 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میڈیکل کالجوں میں داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
راولپنڈی : کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی مواد کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی سکیورٹی و تحفظ اور آسانی کیلئے ضروری اقدامات اپنائے جا رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے واک تھرو گیٹ نصب‘ رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ چیک ہونگے۔ راولپنڈی ڈویژن سے 9ہزار 7سو 51طلباء و طالبات انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں انٹری ٹسٹ تیاریوں کے حو الے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 09 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"