Author Topic: یونائیٹڈ میمن جماعت کراچی کا اساتذہ کی تربیت کا مستقل پروگرام  (Read 1481 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

یونائیٹڈ میمن جماعت کراچی کا اساتذہ کی تربیت کا مستقل پروگرام
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) یونائیٹڈ میمن جماعت نے ملک میں اساتذہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے تربیت کا مستقل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جماعت کی تعلیمی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین آدم کاٹھ نے کی۔ پروفیسر محمد سلیم میمن، یونس بندوقڑا، غفار صابن والا، یعقوب کریم دربار، فیصل کھانانی اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اندرون سندھ ٹنڈوالہ یار اور بھریا سٹی کے تعلیمی پروگراموں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی سالانہ امداد بحال رکھنے کی بھی سفارش کی جبکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے ضرورت مند طلبہ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں وظیفوں کے اجراء کے پروگرام کو بھی منظور کیا۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کا اجلاس 23 اکتوبر کو بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
شکریہ جنگ