Author Topic: پنجاب کالج انفارمیشن ٹیکنالوجی، پرچم کشائی، کیک کاٹا گیا  (Read 428 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پنجاب کالج انفارمیشن ٹیکنالوجی، پرچم کشائی، کیک کاٹا گیا
راولپنڈی :پنجاب گروپ آف کالجز راولپنڈی اسلام آباد نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منایا، پنجاب کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی راولپنڈی میں خصوصی تقریب میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹاگیا اور پرچم کشائی بھی ہوئی، مہمانوں نے پودے لگاکر شجرکاری مہم 2020-21ء کاافتتاح کیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن واثق قیوم عباسی نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ ارضِ پاک کی تعمیروترقی میں ہرممکن کردار اداکریں اوراپنے حصے کی شمع ضرور روشن کریں۔ پنجاب گروپ آف کالجز معیاری تعلیم فراہمی سمیت غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی سب سے آگے ہے اور اساتذہ طلبہ کی بہترین کردارسازی کر کے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ مہمان اعزاز عامروحیدشیخ نے کہاکہ سی پیک فیزٹو صنعتی انقلاب کاپیش خیمہ ہوگا جس کیلئے طلباء وطالبات کو فنی تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹرپنجاب کالجز پروفیسرچودھری اکرم نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا اور سوونیئر پیش کئے ۔ تقریب میں معروف سینئر صحافی حافظ اقبال، چودھری نعیم انور، پنجاب کالجز کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، فیکلٹی ممبران اورطلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں کوروناوائرس ایس اوپیز کامکمل خیال رکھاگیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا راولپنڈی کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"