PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on July 16, 2020, 12:59:53 PM

Title: ایف ڈی ای:فارغ التحصیل طلباء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
Post by: sb on July 16, 2020, 12:59:53 PM

ایف ڈی ای:فارغ التحصیل طلباء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ
 
اسلام آباد : وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کی انتظامیہ نے ڈائریکٹوریٹ کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں سے گزشتہ 10سال میں فارغ التحصیل طلباء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پوزیشن ہولڈر طلباء اور اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق طلباء اور قابل اساتذہ سے رابطہ کرکے ان کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا جس کے بعد ایف ڈی ای کے تحت ایلومنائی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والے سابق طلباء اور تعلیم حاصل کر کے بیرون ملک مقیم افراد کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ ان تعلیمی اداروں میں ذمہ داریاں ادا کر کے ریٹائر ہونے والے قابل اساتذہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔جنہوں نے محنت اور قابلیت سے طلباء کو پڑھایا۔ ان اساتذہ کو مختلف تقاریب میں مدعو کر کے خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جولائی 2020 کو شائع ہوئی