Author Topic: ایس ایم ایس نے عید کارڈز کی جگہ لے لی، عیدالفطر پر کارڈزصرف سٹالز کی زینت ہیں  (Read 2411 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

 
ایس ایم ایس نے عید کارڈز کی جگہ لے لی، عیدالفطر پر کارڈزصرف سٹالز کی زینت ہیں

القمرآن لائن نیوز

عیدالفطر کی آمد آمد کے باوجود ماضی کی طرح اپنے پیاروں کو مبارک باد کے پیغامات بھجوانے کا روایتی طریقہ عید کارڈ اس سال صرف دکانوں اور سٹالز کی زینت بننے سے آگے نہ بڑھ سکا جبکہ اس کی جگہ سستے اور فوری ایس ایم ایس  نے لے لی ہے جبکہ موبائل فون کمپنیوں نے بھی اس حوالے سے اپنے استعمال کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں سال عید کے موقع پر بازاروں اور سٹالز پرعید کارڈ خریدنے والوں کا کال رہا ہے جبکہ اکثر پرنٹنگ پریس مالکان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے اب عید کارڈ چھاپنا چھوڑ دیا ہے۔ چند سال قبل تک عید کے نزدیک جہاں دیگر کاروبار اپنی بلندی پر پہنچ جاتے تھے وہاں پر عید کارڈ کی فروخت کا کام بھی عروج پر پہنچ جاتا تھا لیکن موبائل فون کے ارزاں نرخوں  پر ایس ایم ایس اور کمپنیوں کی طرف سے نت نئے عید مبارک کے پیغامات متعارف کرانے کے بعد اس کاروبار کو سانپ سونگھ گیا ہے اور اب دکانداروں نے یہ کام چھوڑ دیا ہے۔ پریس مالکان کے مطابق اب صرف سرکاری کارپوریٹ اداروں کی طرف سے آرڈر پر عید کارڈ تیار کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے جب پوسٹ افس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عید کارڈ بھیجنے کے رجحان میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ رواں سال پوسٹ آفس میں اس کام کا بہت فقدان رہا اور صرف چند ہی  افراد نے اپنے احباب کو ہمارے ذریعے عید کارڈ ارسال کئے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف افراد سے جب آراء لی گئی تو انہوں نے کہاکہ  عید پر مبارک باد کا پیغام دینا مقصود ہوتا ہے اور موبائل فون کے ایک ایس ایم ایس سے یہ کام بخوبی انجام پا جاتا ہے جبکہ اس کے نرخ بھی ارزاں ہیں جبکہ مارکیٹ میں ایک اچھے کارڈ کی قیمت کسی طور پر پچاس روپے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاشرے میں تیز رفتاری کی وجہ سے موبائل سے مبارک باد کا پیغام دیناآسان ترین اور وقت کی بچت کے علاوہ پیسے کی بچت ہے۔ اسلئے ہم اس کو ترجیح دیتے ہیں۔اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کا موقف ہے کہ ہر سال صرف چاند رات پر کروڑوں ایس ایم ایس کئے جاتے ہیں۔






شکریہ القمرآن لائن نیوز
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study