Author Topic: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور چین کی یونیورسٹی میں معاہدہ  (Read 1081 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور چین کی یونیورسٹی میں معاہدہ
لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور چین کی نامور سرکاری جامعہ، چائنہ تھری گورجس یونیورسٹی، ہوبائی کے مابین 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ جی سی یو لاہور کے شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ اور چائنیز جامعہ کے نائب صدر پروفیسر ہوانگ ینگ پنگ نے معاہدوں پر دستخط کیئے ۔
پروفیسر خالد بٹ ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ساؤتھ ایشین ہوبائی یونیورسٹیز الائنس کے اجلاس میں شرکت کے لیے چائنہ کے ہفت روزہ سرکاری دورے پر گئے تھے جہاں ان معاہدوں پر دستخط کیے۔ جی سی یونیورسٹی اگلے پانچ سال تک ہر سال 20 چائنیز طلبہ کے لئے ونٹر سکول کا انعقاد کرے گی جہاں انہیں پاکستانی ثقافت اور زبان کے حوالے سے پڑھایا جائے گا۔
ہر چائنیزطالب علم اس ونٹر سکول میں شرکت کے لیے جی سی یو کو 180 ڈالر ادا کریگا ۔ ایکسچینج پروگرام کے تحت ہر سال جی سی یو کے پانچ طالب علم اور ایک سٹاف ممبر 5 ماہ کے لیے چائنہ جائیں گے۔
گزشتہ روز جی سی یو کے سنڈیکیٹ کمیٹی روم میں میڈیا کو ان معاہدوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے پروفیسر خالد منظوربٹ کا کہنا تھا کہ دیگر دو معاہدوں کے تحت جی سی یو چائنیز درسگاہ میں پاکستان سٹڈی سینٹر کے قیام کے لیے معاونت فراہم کرے گا جبکہ تھری گورجس یونیورسٹی بھی جی سی یو سی کو چائنیز زبان کی تدریس کے لیے انسٹرکٹر فراہم کرے گی۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی