Author Topic: سندھ میں ضیا الدین یونیورسٹی بورڈ امتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا  (Read 1292 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
سندھ میں ایک اورامتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا
کراچی : صوبہ سندھ میں ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ رواں سال میٹرک اورانٹرامتحانات کا انعقاد کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک اور امتحانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا، ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ پورے صوبے میں کام کرنے والا پہلا بورڈ ہوگا۔

ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ سے متعدد پرائیویٹ اسکولز نے الحاق حاصل کرلیا، بعض کالجزنے بھی الحاق کیا ہے، نجی تعلیمی بورڈ رواں سال میٹرک اورانٹرامتحانات کا انعقاد کرے گا۔

ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات کا انعقاد 15 اپریل سے ہوگا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ میں انرولمنٹ سے رہ جانے والے نجی بورڈ کے تحت امتحانات دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 25 مئی کو ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ کا بل سندھ اسمبلی میں ایکٹ کے تحت پاس کیا گیا تھا۔

اپوزیشن نے ضیاالدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کی تشکیل پر احتجاج کرتے ہوئے بورڈ کا قیام تعلیم کو مزید تباہ کرنے کے مترادف قرار دیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے بل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ کل کہا جائے گا کہ انٹربورڈ کے بجائے ضیاالدین یونیورسٹی بورڈ میں داخلہ لیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر اے پی پی۔ ویب ڈیسک : 5 فروری 2019