Open University announces closure of MA, M.Ed programsاوپن یونیورسٹی کا خزاں سمسٹر کے بعد ایم اے ، ایم ایڈ پروگرامز بند کرنیکا اعلان
اسلام آباد:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خزاں 2020 سمسٹر کے بعد ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم ایڈ پروگرامز میں داخلے بند کر رہی ہے
ایچ ای سی نے اپنے ایک مراسلے میں پاکستانی جامعات کو 2020 کے بعد دو سالہ ایم اے / ایم ایس سی پروگراموں میں داخلہ دینے سے منع کیا ہے۔ کمیشن کے مطابق پاکستانی جامعات 16 سالہ اور 18 سالہ ڈگری پروگراموں کو مختلف ناموں کے ساتھ پیش کر رہی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد کی ویب سائٹ پر مورخہ18 جولا ئی 2020 کو شائع ہوئی