Author Topic: سکول کھل گئے ،پہلے روز 80 فیصد طلبا و طالبات غیرحاضر  (Read 374 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سکول کھل گئے ،پہلے روز 80 فیصد طلبا و طالبات غیرحاضر
گوجرانوالہ: سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پہلے روز 80 فیصد طلبا و طالبات سکولوں سے غیر حاضر رہے بعض سکولوں میں اساتذہ بھی غیر جاضر رہے اور متعدد تاخیر سے پہنچے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد ضلع بھر کے سرکاری سکول کھل گئے تاہم پہلے روز تمام سکولوں میں مجموعی طور پر صرف 20 فیصد طلبا و طالبات ہی پہنچ سکے ۔ بعض سکولوں نے طلبا و طالبات کی فوری حاضری کو مکمل کرنے کیلئے ڈیٹ شیٹ شیڈول کی ہوئی تھی اورگزشتہ روز پہلا پیپر بھی تھا جس کے باوجود کسی سکول میں پچاس کسی میں سو اور کسی میں پانچ سے دس بچے ہی پہنچ سکے جو کھیل کود میں مصروف رہے ۔ سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے روز طلبا و طالبات کی انتہائی کم حاضری تشویش ناک ہے ،تمام سکولوں کے سربراہوں کو بچوں کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ،اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حاضری چیک کرنے کیلئے افسروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو سکول فوری حاضری مکمل نہیں کریں گے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا گوجرانوالہ ایڈیشن میں مورخہ 17 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"