Crreer Planning In Pakistan > Technical and Vocational Training Courses

کاپی رائٹنگ کی بنیادی چیزیں

(1/1)

iram:
کاپی رائٹنگ کی بنیادی چیزیں

مختلف طرح کے اشتہارات کے لئے مختلف ہدایتی تدابیر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ضروری نھیں کہ ایک موثر اخباری اشتہار آپ کے مقامی ییلو پیجز(Yellow Pages) میں بھی اچھا ثابت ھو۔ آپ کے ریڈیو کے اشتہارات کا طریقہ کار میگزین کے اشتہارات سےمختلف ہوسکتا ہے۔

مندرجھ ذیل تجاویز معیاری اشتہارات بنانے میں آپ کی مدد کریں گی- تاھم یہ خاص باتیں آپ کو ایک ماہر کاپی رائٹر(Copy Rights) نھیں بنا سکتیں اور آپ کسی پیشہ ور ماھر کی خدمات حاصل کرنے کے متعلق بھی سوچ سکتے ہیں۔ لیکن اس معاملے میں باخبر رہیں کہ صرف چند اشتہاری ایجنسیاں ھی چھوٹے کاروبار کی ضروریات پر توجہ دیتی ہیں جب کہ ایجنسیوں کی اکثریت بڑے کاروباری اداروں کے ساته کام کرنے کی عادی ھے۔ اپنے ھم پیشہ دوسرے کاروباری لوگوں سے بات کریں-

کسی تجارتی گروپ سے مذاکرات کریں اور فنکاروں یا کاپی رائٹرز کے ایسے مقامی اداروں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ کے کاروبار کی نزاکت سمجه سکیں۔ مندرجھ ذیل تجاویز اشتھارات کے ماھرین کے ساته کام کرنے میں آپ کی مدد کریں گی۔ آپ چاھے کسی بھی ایجنسی کے ساتھ کام کریں, یھ ہدایات ایک ایسی اشتھاری مھم تخلیق کرنے میں آپ کی مدد کریں گی جو کہ آپ کے کاروبار کے لئے موثر ثابت ھو گی-
ایک اخبار, میگزین، ریڈیو یا ٹی وی اسٹیشن  آپ کے لئے اشتہار بنانے کی پیشکش کر سکتا ہے-  اگر ایسا ہوتا ہے تو اس پیشکش کے لئے ان کا شکریہ یہ کہہ کر ادا کر دیں”نہیں- آپ کا شکریہ،،۔ شازونادر ہی  وہ اس طرح کے اشتہارات بنا سکتے ہیں جو کہ آپ کو آپ کے حریفوں سے ممتاز کرتے ھوں۔
اس سے پہلے کہ آپ اپنی اشتہاری مھم پر کام شروع کریں کچه اخبارات، میگزین اور فون بُکس,  ٹی وی دیکه کر اور ریڈیو سن کر کچه بنیادی کام کے طور پرکچھ اشتھارات پسند کر لیں۔

یھ کام کرنے کے بعد اشتہارات کا جائزہ لے کر اس میں مشترک چیزیں نوٹ کر لیں اور پهر اس کو اپنے مواد میں استعمال کرنے کی کوشش کریں۔
نیچے دی گئی فھرست کو مختلف قسم کے میڈیا میں کام کرنے کے لئے کاپی ورک کے بارے میں جاننے کے لئے استعمال کریں۔ ۔

• پرنٹ ایڈز (اخبارات اور میگزین)
• ریڈیو
• ٹیلی ویژن
• یلیو پیجز(Yellow Pages)
• کلاسیفائیڈ(Classifieds)
• بروشرز(Brochures)

 آپ کے مارکیٹنگ کے سارے مواد میں آپ کے یو آر ایل کا ذکر  ھونا چاہیے۔ اپنے سارے اشتہارات میں،اپنی چیزوں کے بروشرز میں، اپنے کاروباری کارڈز میں اور خطوط  میں اپنی ویب سائیٹ کا ایڈریس لکهیں۔ اپنی ای میل کی سگنیچر فائلز میں اس کو شامل کریں تاکہ لوگ آپ کے پیغامات سے خودبخود آپ کے ویب سائٹ تک پہنچ سکیں۔
یہ مواد امریکن ایکسپرس اوپن سمال بزنس نیٹ ورک سے لیا گیا ہے

Navigation

[0] Message Index

Go to full version