Author Topic: مہران یونیورسٹی:جدید سائنس کے شعبوں میں کامیابی طلبہ اور اساتذہ کا کارنامہ ہے  (Read 2879 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


مہران یونیورسٹی:جدید سائنس کے شعبوں میں کامیابی طلبہ اور اساتذہ کا کارنامہ ہے
   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) صوبائی سینئر وزیر اور پرووائس چانسلر جامعات سندھ پیر مظہر الحق نے جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں کامیابی کے حصول پر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے کردار کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل نوجوان ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے‘ وہ حیدرآباد کلب میں الیومنی ایسوسی ایشن مہران یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یونیورسٹی سابق طالب علموں اور موجودہ اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری قوم کا اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سینئر وزیر نے الیومنی ایسوسی ایشن کے نئے منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے باہمی روابط و ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ اس وقت ملکی و عالمی سطح پر مہران یونیورسٹی کے تدریسی عمل اور معیار کا بہتر شمار کیا جاتا ہے جبکہ یہاں کے تعلیم یافتہ طلبہ و طالبات کو دیگر ادارے ملازمتیں بھی فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں مہران یونیورسٹی کو ٹیلی کمیونی کیشن‘ آبپاشی‘ سائنس‘ پیٹرولیم اور انجینئرنگ کے شعبوں کے حوالے سے تحقیق کا عمل ایک سنگم بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے علاوہ ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر غلام عباس لغاری اور بچوں نے مہمان خصوصی کو یادگار شیلڈ‘ اجرک‘ ٹوپی اور گلدستوں کے تحائف پیش کیے۔ آخر میں عشائیہ کے بعد محفل موسیقی منعقد کی گئی جس میں نامور فنکاروں سید وزیر علی شاہ‘ امبر مہک‘ سلطانہ سورٹھ و دیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


شکریہ روزنامہ جنگ