PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => UOB => Topic started by: AKBAR on March 08, 2021, 01:31:38 PM

Title: یونیورسٹی آف بلوچستان کے ایم فل داخلوں میں بے ضابطگیوں کا الزام
Post by: AKBAR on March 08, 2021, 01:31:38 PM
Allegations of irregularities in M.Phil admissions of University of Balochistan
یونیورسٹی آف بلوچستان کے ایم فل داخلوں میں بے ضابطگیوں کا الزام
کوئٹہ: پی ٹی آئی سینٹرل ریجن بلوچستان کے بیان میں صدرمملکت ،گورنربلوچستان ،چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن اور وی سی جامعہ بلوچستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ یونیورسٹی آف بلوچستان کے ایم فل داخلوں میں بے ضا بطگیوں وبے قاعدگیوں کا فوری طورپر نوٹس لیاجائے بصورت دیگر احتجاج سے لے کر عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔
حالیہ داخلے کیلئے ٹیسٹ این ٹی ایس کے ذریعے لیاگیا بدقسمتی سے یونیورسٹی انتظامیہ نے نہ صرف پیپر خود تیارکیابلکہ چیکنگ بھی کی۔ جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں بیان میں کہاگیاکہ داخلہ ٹیسٹ کے بعد شیڈول کے مطابق Keys جاری کئے جانے تھے مگرانتظامیہ نے کئی ہفتے بعدKeysاس اعلامیہ کے ساتھ جاری کیے کہ داخلہ ٹیسٹ دوبارہ این ٹی ایس کے ذریعے لیے جائیں گے
 جس کیلئے یونیورسٹی کے قوانین کے بر خلاف کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ نے سربراہی سے انکار کرکے چھٹی لے لی پہلے سے جاری کردہ keysاور بعد میں کوالیفائیڈ طلباء کے ٹیسٹ کے نتائج مختلف نکلے۔ بعض طلباء کے اعتراضات پر نتائج تبدیل کئے گئے۔ یونیورسٹی کی جانب سے بنائے گئے پیپر میں ایسے سوالات بھی شامل تھے جو کورس کاحصہ ہی نہیں تھے ۔