Author Topic: نائب ناظم کراچی کا ہومیو پیتھک اسپتال ناظم آباد کی سلور جوبلی بائیو کیمسٹری ٹیسٹ  (Read 1479 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
[size=16pt
نائب ناظم کراچی کا ہومیو پیتھک اسپتال ناظم آباد کی سلور جوبلی بائیو کیمسٹری ٹیسٹ لیب کا افتتاح

کراچی (پ ر) ہومیو پیتھک کورس مکمل کرلینے والے ڈاکٹر زکو ڈپلومہ کے بجائے ڈگری دی جانی چاہیے۔ اس حوالے سے تجاویز پر متعلقہ ادارے اور حکومت کو غور کرنا چاہیے تاکہ اس پر عملدرآمد کرکے ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے وقار کو مزید بڑھایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار سٹی نائب ناظم نسرین جلیل نے ہومیو پیتھک اسپتال ناظم آباد کی سلور جوبلی بائیو کیمسٹری ٹیسٹ لیب کا افتتاح اور بانی ہومیو پیتھی ڈاکٹر سیموئل ہائنیمین کے 254 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج سستا اور بے ضرر ہے‘ اسے فروغ دینے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ کراچی کے ہر ٹاون میں ہومیو پیتھک اسپتال ہونا چاہیے۔ کراچی کا اعزاز ہے کہ یہاں ملک بھر کا واحد ہومیو پیتھک اسپتال موجود ہے۔ حکومتی سطح پر بھی ہومیو پیتھک کالجز قائم ہونے چاہئیں جبکہ ہومیو پیتھک کے پرائیویٹ کالجز پر بھی حکومتی توجہ ضروری ہے تاکہ ان تمام پرائیویٹ کالجز کو ایک ضابطے کے تحت لایا جاسکے۔
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"