Author Topic: پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے انٹری ٹیسٹ آج منعقد وزیراعلی خود چھاپے ما  (Read 1784 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کیلئے انٹری ٹیسٹ آج منعقد وزیراعلی خود چھاپے ماریں گے

لاہور/ بہاولپور/ سرگودھا (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار+ نمائندگان) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ آج ہونگے۔ 4 ہزار سیٹوں کے لئے 22ہزار امیدوار مدمقابل ہونگے اور صوبے کے 12شہروں میں 13مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف ہیتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مبشر حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سال اوّل کے داخلے کے لئے امیدوار کو صبح 8بجے اپنے متعلقہ امتحانی مرکز پر پہنچنا ضروری ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچستان کے طلبا کے لئے صوبہ کے میڈیکل کالجوں میں مخصوص کوٹہ میں 100فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں شیخ زاید پبلک سکول‘ ڈیرہ غازی خان میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری سکول کا سنٹر‘ بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی‘ ملتان میں بہائو الدین زکریا یونیورسٹی‘ لاہور میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری سکول ایگزامینیشن ہال اور دوسرا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بنایا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد‘ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ساہیوال‘ یونیورسٹی آف گجرات‘ پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس‘ یونیورسٹی آف سرگودھا ٹیسٹ سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ صدیق پبلک سکول راولپنڈی اور مشعل ڈگری کالج واہ کینٹ میں انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کئے گئے ہیں اور میرٹ لسٹ 21 اکتوبر کو لگائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ امتحانی مراکز پر اچانک چھاپے ماریں گے۔ پروفیسر حسین مبشر ملک نے کہا کہ تمام مراکز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ بہاولپور میں ٹیسٹ 9 بجے شروع ہو گا اور ساڑھے گیارہ بجے ختم ہو گا۔ 810طلبا و طالبات شریک ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرز کو انٹری ٹیسٹ کیلئے ریجنل کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے۔ سرگودھا میں انٹری ٹیسٹ کو پُرامن ماحول میں منعقد کرنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کی بدنظمی نہ ہو۔
شکریہ نوائے وقت