Author Topic: گورنمنٹ عبداللہ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کانوکیشن  (Read 954 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
گورنمنٹ عبداللہ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد کانوکیشن
 پاکستان کا بنیادی مسئلہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام ہے، جب تک یہ ختم نہیں ہوگا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ یہ بات صوبائی وزیر آئی ٹی محمد رضا ہارون نے گورنمنٹ عبداللہ گرلز کالج نارتھ ناظم آباد میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
 پاکستان میں جی ڈی پی کا صرف ایک فی صد حصہ تعلیم پر خرچ کیا جاتا ہے جبکہ یہ تقریباً 7 سے 8 فیصد تک ہونا چاہیے۔ شاہ خرچیوں پر جب تک پابندی نہیں لگائی جائے گی غریب اور محروم طبقے کا معیار زندگی بہتر نہیں ہوگا۔ انہوں نے طالبات سے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ اچھے اور خوشگوار ماحول میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ اس ہی ملک کے بیشتر علاقے تعلیم سے محروم ہیں۔ حکومت وقت کو ترجیحات کے تعین میں تعلیم کو سرفہرست رکھنا ہوگا۔ اس ملک کی پسماندگی اور غربت تعلیم کی روشنی ہی سے دور ہوگی۔ تعلیم عام ہو گی تو تمام جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔ اس ملک کا وڈیرا اور جاگیردار تعلیم کو عام کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
 بیرونی دنیا میں پاکستان کے تاثر کو بہتر بنانے میں اپنی مثبت کوششیں کریں۔
 شکریہ جنگ