Author Topic: نجی اسکولوں میں تین ماہ کی فیس کا سخت نوٹس  (Read 1119 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
 نجی اسکولوں میں تین ماہ کی فیس کا سخت نوٹس
 صوبائی محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کی جانب سے دسویں کے طلبہ سے مئی، جون اور جولائی کی فیس لینے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح نے بتایا کہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوا تھا لہٰذا سال بھی 12 ماہ مارچ میں مکمل ہو رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی نجی اسکولوں کو دسویں کے طلبہ سے اپریل تک فیس لینے کی اجازت دی گئی ہے مگر بعض نجی اسکولز حکومت کے احکامات کی پروا نہیں کر رہے ہیں
 اور طلبہ سے مئی، جون اور جولائی کی فیسیں بھی زبردستی وصول کی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر 15 مارچ سے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول کی ٹیم ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو دسویں کے طلبہ سے مئی، جون اور جولائی کی فیسیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ ایسے اسکولوں کی نشاندہی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کے دفتر واقع گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن شاہراہ لیاقت متصل اُردو بازار کریں۔ شکریہ جنگ