Author Topic: پمزہسپتال پانچ سو نرسز کا احتجاج  (Read 1788 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
پمزہسپتال پانچ سو نرسز کا احتجاج
« on: April 29, 2010, 01:22:10 PM »
 

 پمزہسپتال پانچ سو نرسز کا احتجاج
اسلام آباد…پمزاسپتال کی نرسز کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریڈ ایونیو پر دھرنے کا سلسلہ چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود جاری ہے اور اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی پانچ سو سے زائد نرسز کے احتجاج کے باعث اسپتال میں شدید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔زیر تربیت نرسوں کی طرف سے ماہانہ وظیفہ بڑھانے کے معاملے پر تین یوم قبل شروع ہونیوالا احتجاج ایگزیکٹو ڈائیریکٹر پمز ڈاکٹر غزالہ کی گاڑی سے ٹکرا کر دو نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہونے کے بعد نرسز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا شروع کیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر غزالہ مستعفی ہو گئی تھیں تاہم نرسوں کا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹر غزالہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور واقعہ پر تھانہ مارگلہ میں درج ہونے والی ایکسیڈنٹ کی ایف آئی آر کافی نہیں ہے۔ رات بھر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے باوجود وزیر صحت اور سیکریٹری صحت سمیت کسی اہم شخصیت نے نرسز سے احتجاج ختم کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا۔ آج صبح سے احتجاج میں شدت دیکھنے میں آ رہی ہے اور پریڈ ایونیو بلاک کیے جانے کی وجہ سے ایمبیسی روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔پمز کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمود جمال کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کے باوجود نرسز نے بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ملک بھر میں پیرا میڈیکل سٹاف کے احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ شکریہ جنگ