Library Sindh Study FG Study Punjab Study
PakStudy :Yours Study Matters

پرنسپل لاء کالج کی جلدتقرری ممکن بنائی جائے‘پشتون ایس ایف

Offline sb

  • **
  • 29120
  • +5/-0
  • Gender: Female

پرنسپل لاء کالج کی جلدتقرری ممکن بنائی جائے‘پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی لاء کالج کیلئے پرنسپل کی مشتہر کی گئی اسامی پر تقرری ممکن بنائی جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ 8 جون 2016 کے المناک سانحے میں سابق پرنسپل لا کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کی شہادت کے بعد سے ادارہ یتیم ہے،افسوسناک سانحے کے بعد عارضی طور پر ایک پرنسپل ایکٹنگ چارج پر تعینات کیا گیا جسے تین سال گزرنے کے باوجود تبدیل نہ کیا گیا۔ ادارے کی کلاس رومز میں کیمرے نصب کرکے طلباء کی سیکورٹی کی بجائے جاسوسی کی جا رہی ہے ، انہی کیمروں کی وجہ سے آج بلوچستان یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے طلباء و طالبات بلیک میلنگ کا شکار ہی ۔ بیان میں بلوچستان اور کوئٹہ بار کونسلز سے مطالبہ کیا گیا کہ لاء کالج کو اس بااثر ٹولے سے فوری نجات دلائی جائے جبکہ صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ مزید ایکٹنگ چارج پر تقرریاں قابل قبول نہیں لہٰذا پرنسپل لاء کالج کی تقرری فوری ممکن بنائی جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ  کوئٹہ یڈیشن مورخہ 14 اکتوبر2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

 

PakSTUDY © 2006 - 2021 | All Rights Reserved.