Author Topic: وفاقی بجٹ میں کمی نے تعلیمی بحران پیدا کردیا،پشتون ایس ایف  (Read 856 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاقی بجٹ میں کمی نے تعلیمی بحران پیدا کردیا،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں انیسویں صدی کا نظامِ تعلیم رائج ہے جبکہ نصاب میں قوموں کی تاریخ کو مسخ کیا گیا ہے، انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے تعلیمی ادارے فعال ہوتے دکھائی نہیں دے رہے جو تعلیم کے حوالے سے موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی اور دعوئوں کی نفی کرتی ہے، جبکہ وفاقی تعلیمی بجٹ میںکمی نے شدید تعلیمی بحران پیدا کردیا ہے، بیان میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور جدید طرز پر استوار کرنے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، دریں اثنا صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے موسی خیل اور زیارت کا دورہ کیا گیا جس میں ڈگری کالج موسی خیل کی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے غوث الدین آرگنائزر، تیمور شاہ ڈپٹی آرگنائزر اور نیک عالم ممبر جبکہ ڈگری کالج زیارت کیلئے حبیب الرحمان آرگنائزر، اظہار احمد ڈپٹی آرگنائزر اور محمد علی ممبر متفقہ طور پر منتخب کرلئے گئے، بیان میں ڈگری کالج موسیٰ خیل کی حالت زار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا جہاں فزکس، زولوجی اور انگریزی کے استادوں کی تقرریاں اب تک ممکن نہیں ہوسکی ہیں جبکہ لائیبریرین کی پوسٹ خالی پڑی ہے، اس کے علاوہ سائنس لیبارٹری میں تجربات کا بنیادی
ساز و سامان اور آلات دستیاب نہیں ہے، اساتذہ اور طلبا کیلئے پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کیلئے ایک بس تو موجود ہے مگر اسے چلانے کیلئے ڈرائیور اور تیل میسر نہیں، بیان میں صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ کالج کو فنکشنل بنانے کیلئے فوری طور پر ان مسائل کو حل کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"