Author Topic: انٹر بوائز کالج شیرانی کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،پشتون ایس ایف  (Read 968 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

انٹر بوائز کالج شیرانی کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتون ایس ایف شہیدِ وطن حاجی جیلانی خان اچکزئی کی نویں برسی کی مناسبت سے 15 نومبر کو گورنمنٹ ہائی سکول چمن میں منعقدہ جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرے گی جبکہ تمام یونٹوں کے ذمہ داران کو تاکید کی گئی کہ جلسے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے اور کارکنوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔ علاوہ ازیں صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نے انٹر کالج شیرانی کا دورہ کیا اور یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا انتخاب کیا گیا جس میں جہانگیر آرگنائزر، نعیم شاہ ڈپٹی آرگنائزر اور عبدالمجید ممبر منتخب کرلیے گئے۔ دورے میں کالج کی مخدوش صورتحال اور غیر فعال ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر کالج میں کوئی انتظامی اہلکاربھی موجود نہیں تھا جبکہ تمام کلاسزپر تالے لگے ہوئے تھےجبکہ طالب علموں کےلیے فراہم کی گئی بس بھی موجود نہیں تھی۔ بیان میں صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور ڈائریکٹر کالجز سے مطالبہ کیا گیا کہ ادارے کو فعال بنانے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ فیول اور دیگر چیزوں کی مد میں ادارے کو دیے جانے والے فنڈ کا آڈٹ کرایا جائے۔
درایں اثناء پشتون ایس ایف کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بولان میڈیکل یونیورسٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا جس میں محسن خان آرگنائزر، خالد زمان ڈپٹی آرگنائزر اور زین اللہ ممبر منتخب کرلیے گئے۔ 
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 13 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"