Author Topic: میٹرک اور انٹر کے طلبا کا وفاقی وزیر تعلیم سے اہم مطالبہ  (Read 304 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

میٹرک اور انٹر کے طلبا کا وفاقی وزیر تعلیم سے اہم مطالبہ
لاہور:06 اپریل: پاکستان یوتھ مومنٹ اور آل پاکستان ہوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام میٹرک اور انٹر کے طلباء کا چئیرنگ کراس پر احتجاج جاری ہے،طلباء نےمیٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے سبب تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ  لاہور بورڈ کی جانب سے طلبا کو آگاہ کیا گیا کہ  میٹرک امتحان کا آغاز 4 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہو گا۔صورت حال سنگین ہونے پر طلباء سراپا احتجاج ہیں،آل پاکستان یوتھ مومنٹ اور آل پاکستان ہوتھ فیڈریشن کے زیراہتمام میٹرک اور انٹر کے طلباء کا چئیرنگ کراس پر احتجاج جاری ہے،طلباء نےمیٹرک اور انٹر کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

حکومت نے سکھ اور ہندو برادری کو خوشخبری سنا دی 
احتجاج میں لاہور بھر سے انٹر اور میٹرک کے طلباء کی شرکت کی، طلباء کا کہناتھا کہ کورونا لاک ڈاون کے تحت سکول بند ہونے سے سلیبس کور نہیں کروایا گیا،سلیبس کور نہیں ہے تو امتحانات کیسے دیں؟ طلباء نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا، علاوہ ازیں چئیرنگ کراس پر احتجاج کے باعث مال روڈ دوطرفہ ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گے،اس حوالے سے ترجمان لاہور بورڈ کا کہناتھا کہ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی سوشل میڈیا پر موجود خبریں بے بنیاد ہیں،ان کا کہناتھا کہ میٹرک امتحان کا آغاز 4 مئی سے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز 12 جون سے ہو گا۔ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کو وارننگ جاری، پابندی لگ گئی
علاوہ ازیں پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں بچوں کے پریکٹیکلز نہیں ہونگے،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ لاہور:06 اپریل 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"