Author Topic: فیڈرل بورڈ انٹر نتائج ،پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے میدان مار لیا  (Read 1243 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

فیڈرل بورڈ انٹر نتائج ،پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے میدان مار لیا
ملتان: فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ نتائج 2019ء میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے میدان مار لیا، مجموعی طور پر پہلی ،دوسری اور تیسری پوزنشن کے ساتھ مختلف 9پوزیشنز حاصل کیں،کل 15پوزیشنز میں سے 9پوزیشن کی حقدار پنجاب کالج کی طالبات قرار پائیں،مریم جاوید اور اقصیٰ مصطفیٰ اور حمنہ فاروق نے مجموعی طور پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، پری میڈیکل گروپ میں بھی مریم جاوید 1056نمبروں کے ساتھ پہلی، اقصی مصطفی 1053ٰنمبروں کے ساتھ دوسری اور حمنہ فاروق 1052نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں،
کامرس گروپ کی پہلی پوزیشن 938نمبر کے ساتھ پنجاب گروپ کی مقدس مہربان کے نام رہی، پنجاب گروپ آف کالجز کی ہی تسمیہ امتیاز933نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور بشریٰ محبوب 931نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں، پری انجینئرنگ گروپ میں پنجاب کالج کی زینب غوری 1046نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن کی حقدار قرار پائیں، جنرل سائنس گروپ میں پنجاب گروپ کی فاطمہ سحرکا 1008 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں اور آرٹس گروپ میں پنجاب کالج کی صفہ نے 948نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 21 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"