Author Topic: Website of Board of intermediate & secondry education mirpur azad kashmir  (Read 12572 times)

Offline sarah

  • bis-group
  • Primary Group
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ کے نتائج کی تقریب

آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ کے نتائج کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرتعلیم کالجز سردار محمد نعیم خان تھے۔ کنٹرولر تعلیمی بورڈ ٟسکولزٞ راجہ عبدالرحمان ، سےکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر راجہ محمد ایاز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات راجہ اظہر اقبال، کنٹرولر تعلیمی بورڈ راجہ محمد تاج، اسسٹنٹ کنٹرولر محمد افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے۔تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر صغیر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ رزلٹ بورڈ کی اپنی کمپیوٹر ٹیم کا تیار کردہ پہلا رزلٹ ہے ۔ بورڈ کے امتحانات و نتائج کا تمام شیڈول پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز کے مطابق طے کیا جاتا ہے۔ میٹرک کے نتائج کا اعلان اسی شیڈول کے مطابق کیا جارہا ہے ۔ آزاد کشمیر بورڈ فول پروف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امتحانی نظام کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
آزادکشمیر کے وزیرتعلیم نعیم خان نے نجی شعبہ میں تعلیمی اداروں کے مقابلے میں سرکاری شعبے میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں گرتے ہوئے تعلیمی معیار پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہوں اورتدریسی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں ۔ وزیر تعلیم نے ایسے تعلیمی اداروں کے تدریسی سٹاف کو تنبیہ کی کہ آئندہ سے ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان کی سالانہ ترقی روک دی جائے گی بلکہ فرائض میں غفلت اور ناقص کارکردگی کے حامل تدریسی عملہ کو نیلم اور ایسپا ویلی ایسے دور افتادہ مقامات پر قائم سرکاری تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر کردیاجائے گا ۔ سردار نعیم خان نے کہاکہ تعلیمی نظام میں انحطاط کی یہی صورت حال رہی تو تعلیمی ادارے فیکٹریاں بن جائیں گے۔ خطے میں معیاری نظام تعلیم کے فروغ کیلئے حکومت اور والدین واساتذہ سمیت عوام کو اپنا موثر کرداراداکرنا ہوگا ، آزادکشمیر میں شرح خواندگی کا تناسب بہت بہتر ہے، اب کوالٹی آف ایجوکیشن کی ضرورت ہے۔ مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے اور نئی نسل کو بامقصد اور جدید تعلیم سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے۔ آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کا بہت پھیلا¶ ہو گیا ہے۔ ہمارے تعلیمی ادارے رسمی تعلیم کی فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اگر ہم نے جدید سائنسی تعلیم کی طرف توجہ نہ دی تو یہ تعلیمی ادارے مستقبل میں بے روزگاروں کی فیکٹریاں بن جائیں گی۔ محکمہ تعلیم میں جدید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ بہتر رزلٹ دینے والے تعلےمی اداروں اور اساتذہ کو اضافی بونس اور ترقیاں دی جائیں جبکہ خراب رزلٹ کے حامل اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ہدایت پر اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی اداروں کے بجائے پہلے سے اپ گریڈ شدہ تعلیمی اداروں میں اسامیوں کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ صغیر احمد کیانی نے پہلی 30پوزیشنز کا اعلان کرتے ہوئے بورڈ کے ملازمین کی شب و روز محنت کے بعد وقت سے پہلے رزلٹ انانس کرنے پرملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔

Offline habibasghar

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 6
  • My Points +0/-0
yar matrick ya inter k results ka braey main btao k kb tk a rhy hain a gy hain to koi aur site btao jis azad kashmir  k matrick ya inter k results dekh sky is site k elwa ajkbise.net k elva koi site btao plz mjy mail kar do is pr habyes@hotmail.com

Offline deoajkbise

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 7
  • My Points +0/-0
یا رب ہر کسی کے راز محبت کی خیر ہو