Author Topic: سانحہ میریٹ آئی ٹی انڈسٹری کی مکمل تباہی کا باعث بن(پی سی اے)  (Read 1647 times)

Offline عادل

  • Sr. Member
  • ****
  • Posts: 444
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male

سانحہ میریٹ آئی ٹی انڈسٹری کی مکمل تباہی کا باعث بن(پی سی اے)

پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن (پی سی اے)  نے میریٹ ہوٹل پر خود کش حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایسوی ایشن کی جانب سے  آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ان  افراد کے اہل خانہ سے  دلی ہمدردی کا اظہار کیا جو ملحقہ اویکیو ٹرسٹ بلڈنگ میں  دوران کار  اس مہلک سانحے کا نشانہ بن گئے۔پی سی اے کے صدت منور اقبال نے سانحہ پر گہرے تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں آئی ٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد  شہید ہو گئے جبکہ عمارت میں موجود آئی ٹی کے تمام سیٹ اپ تباہ و برباد ہو  کر رہ گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد کرے تاکہ  تباہ شدہ کاروبار دوبارہ شروع کئے جا سکیں۔پی سی کے صدر نے کہا کہ سانحہ نے ملک میں  معاشی بحالی کے امکانات کو بری طرح زک پہنچائی ہے اور حکومت کو اب ہنگامی بنیادوں  پر کام کرتے ہوئے  صنعتی برادری کی مدد کرنی پڑے گی۔انہو نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے کا 90 فیصد حصہ اسی عمارت میں موجود تھا  جو مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جس کے ملکی معیشت پر مزید مضر اثرات مرتب ہوں گے۔منور اقبال نے کہا کہ حکومت  سانحہ میں شہید ہونے والوں کو مدد دینے کے ساتھ تباہ حال کاروبار بحال کرانے کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ آی ٹی کا شعبہ ہزاروں  ہنر مند نوجوانوں  کے روزگار کا ذرایعہ ہے جنہیں اب بیروزگاری کا خدشہ دامن گیر ہو چکا ہے جسے پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت بحالی کے فوری اقدامات کرے۔





شکریہ القمرآن لائن نیوز
VIST LARGETS EDUCATIONAL  WEB OF Pakistan www.pakstudy.com
Pak Study