Author Topic: سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے تحت ویب سائٹ کا قیام  (Read 1893 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے تحت ویب سائٹ کا قیام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے تحت باقاعدہ ویب سائٹ www.ppspcc.sindhgov.pk کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق قائم کی گئی ویب سائٹ پر عوام الناس کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات پر موثر کارروائی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے سندھ پبلک سیفٹی کمیشن کے آفس کے دورے کے موقع پر ادارے کو عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں خاطرخواہ اقدامات اور ویب سائٹ کے قیام کی ہدایات دی تھیں جس کی مدد سے نہ صرف پولیس کے خلاف عوامی شکایات پر فوری کارروائی ممکن بنانا تھی بلکہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی اور ان کے خاتمے کو بھی ممکن بنانا تھا۔



شکریہ جسارت کراچی