Author Topic: گورنمنٹ ملت ایسوسی ایٹ کالج ممتازآباد ملتان میں تقریب تقسیم انعامات  (Read 489 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Government Millat Associate College Mumtazabad Multan Prize Distribution Ceremony

گورنمنٹ ملت ایسوسی ایٹ کالج ممتازآباد ملتان میں تقریب تقسیم انعامات
 گورنمنٹ ملت ایسوسی ایٹ کالج ممتازآباد میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صدارت پرنسپل ڈاکٹر ابوالحسن ہاشمی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے کو سنوارنے میں اساتذہ کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ طلبا اساتذہ کرام سے فیض پاتے ہوئے مقام حاصل کریں اور پاکستان کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔ سلمان نعیم نے کالج کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرسیوں کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے امتحانات اور تقریری مقابلوں میں پوزیشن لینے والے بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔