سوات :پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا اسکولز مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا اعلان
سوات…پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ نے سوات میں امن وامان کی صورتحال اورخواتین پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے خلاف تعلیمی ادارے احتجاجا مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوی ایشن کے مطابق ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکی ہے جب کہ خواتین پر تعلیم کے دروازے بند کیے جارہے ہیں ۔لہذا اس صورتحال میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جا سکتے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں 2 فروری کو کھلنے والے تعلیمی ادارے احتجاجا مزید ایک ہفتے تک بند رکھے جائیں گے ۔بیان میں شدت پسندوں کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
شکریہ جنگ