Author Topic: کیمبرج کے مسلم طلباء کو بائبل پڑھانے کا معاملہ آئی بی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں  (Read 2970 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

کیمبرج کے مسلم طلباء کو بائبل پڑھانے کا معاملہ آئی بی سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل
   
کراچی(محمد عسکری/اسٹاف رپورٹر) پاکستانی مسلمان طلبہ سے او لیول کے امتحانات میں مذہبی مضمون (بائبل کی تعلیم) دینے کے معاملے کو ملک بھر کے امتحا نی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے اجلاس کے ایجنڈے میں رکھ لیا گیا ہے۔ آئی بی سی سی کا اجلاس 28 ستمبرکو شمالی علاقہ جات کے شہر اسکردو میں ہوگا۔ ایجنڈے کے مطابق پاکستان سے امتحان دینے والا ایک مسلمان امیدوار مذہبی تعلیم ( بائبل) کے مضمون سمیت آٹھ سے زائد مضامین میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ آئی بی سی سی آٹھ مضامین میں"او" لیول کرنے والوں کو سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے مساوی درجہ دیتی ہے، لازمی مضامین میں اسلامیات (غیر مسلموں کے لیے اخلاقیات)، مطالعہ پاکستان، اردو، انگریزی، ریاضیات اور کسی بھی گروپ کے تین اختیاری مضامین شامل ہیں۔ امیدوار جب بائبل کے مضمون میں کامیاب ہوتے ہیں تو انھیں اے گریڈ دیا جاتا ہے جب کہ دوسرے اختیاری مضامین میں نچلا گریڈ (ڈی) دیا جاتا ہے اور مسلما ن امیدوار زیادہ نمبر ملنے کے شوق میں بائبل کو بطور اختیاری مضمون اختیار کر تے ہیں ۔ دوسرے لفظوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ مذہبی تعلیم (بائبل) لینے والوں کی اکثریت کو گریڈ اے دیا گیا جب کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یہ مضمون پاکستان کے مشنری اسکولوں میں پڑھایا جا رہا ہے لہٰذا پاکستان سے امتحان دینے والے "او" لیول کے امیدوارں کو مذہبی مضمون ( بائبل) کی مساوی سند جاری نہیں کی جانی چاہیے، تاہم غیر مسلم طلبہ اس مضمون کی جگہ اخلاقیات لے سکتے ہیں۔ دریں اثناء سرکاری طور پر اس موضوع کو آئی بی سی کے اجلاس کی کارروائی کا حصہ بنائے جانے کے بعد یہ معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ اس سلسلے میں بعض اساتذہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چلنے والے مشنری تعلیمی اداروں کی جانب سے اپنی اور مذہبی مضمون کی جگہ مسلمان طلبہ کو بائبل کی تعلیم دینا اور اسے امتحان کا حصہ بنانا اس ضابطہٴ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت مسلمان طلبہ کے لیے مجوزہ مضامین میں تبدیلی کرنے کا معاہدہ کیا گیا تھا اور دیگر مضامین میں اسلامیات، مطالعہ پاکستان اور غیرمسلموں کے لیے اخلاقیات کے مضامین کا شامل کرنا طے ہوا تھا۔
شکریہ جنگ