Author Topic: غیر فعال سائنس لیب کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر یا ڈی ڈی او ہونگے،مشیر تعلیم  (Read 570 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

غیر فعال سائنس لیب کے ذمہ دار ہیڈ ماسٹر یا ڈی ڈی او ہونگے،مشیر تعلیم
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام دور دراز علاقوں کے سکولوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔لہذا جامع منصوبہ بندی اور مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ معائنہ ٹیموں کی بروقت کارروائی اور دوروں کیوجہ سے سکولوں کی کارکردگی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنہ اڑوک کے مختلف سکولوں کے اچانک دوروں کے موقع پر کیا جن میں گورنمنٹ پرائمری سکول کلی ملک تاج محمد ہنہ،گورنمنٹ گرلزمڈل سکول ہنہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہنہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہنہ اور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ہنہ شامل ہیں۔ اس دوران صوبائی مشیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سائنس لیبارٹری کی عدم فعالی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کو ایک ہفتے کے اندر فعالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی۔ مشیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں سائنس لیبارٹریوں کی بندش المیہ ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں سکولوں میں فعال سائنس لیب نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی بندش کی اجازت نہیں دیں گے۔ تمام کلسٹر ہیڈز سائنسی آلات کے لیے مختص رقوم کو درست انداز میں استعمال کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی سکول میں

غیر فعال سائنس لیب کا ذمہ دار متعلقہ ہیڈ ماسٹر یا ڈی ڈی او ہوں گے۔ غفلت کے مرتکب افراداور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی  2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"