Author Topic: غازی یونیورسٹی میں طلباء کو سہولیات فراہم کی جائیں، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی  (Read 708 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

غازی یونیورسٹی میں طلباء کو سہولیات فراہم کی جائیں، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان‘راجن پور اور تونسہ شریف کی آبادی تقریباً 34 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے لیکن ضلع میں ایک تعلیمی ادارہ غازی یونیورسٹی کام کررہا ہے، جس میں سہولیات کی عدم فراہمی اور دیگر مشکلات کے سبب طالب علموں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، حکومت کی جانب سے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے،
 حکومت کے اس اقدام کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات طالب علموں کے لئے خوش آئند اور کسی نعمت سے کم نہیں،
 ترجمان نے غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو میر چاکر خان رند یونیورسٹی کی اضافی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طفیل اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی و احسن انجام دیں گے اور طالب علموں کی سہولیات اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد کلاسز کے اجراء کا اعلان کریں گے، غازی یونیورسٹی کے طالب علم مختلف مسائل اور ادارے میں سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشان ہیں ، ترجمان نے حکومت سے اپیل کی کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں قبائلی علاقوں کے طالب علموں کے لئے مختص مخصوص کوٹہ نشستوں کے لئے نوٹی فیکشن کا اجرا ء جلد کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ  جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 01 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"