Author Topic: این ایل ای امتحان اور ڈاکٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے فیصلے واپس لینےکا مطالبہ  (Read 487 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
این ایل ای امتحان اور ڈاکٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق کے فیصلے واپس لینےکا مطالبہ
 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں پاکستان میڈیکل کمیشن کے صدر ڈاکٹر ارشد تقی سے ملاقات کی،
اس دوران پی ایم سی کی پالیسیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم اے عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ این ایل ای امتحان اور ڈاکٹروں کی بائیو میٹرک تصدیق کے فیصلے واپس نہ لئے گئے
تو احتجاج پر مجبور ہوں گے جبکہ پی جی آرز کی سیٹوں میں کمی پر نوٹس لیتے ہوئے فوری سیٹیں بڑھائی جائیں تاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور ہو سکے،
 اس حوالے سے پی ایم سی صدر ڈاکٹر ارشد تقی نے کہا کہ این ایل ای امتحان اور دیگر تمام ڈاکٹرز کے اعتراضات کو 24 جون کو ہونے والی میٹنگ میں پیش کیا جائے گا
جبکہ ڈاکٹروں کی بائیو میٹرک تصدیق سے متعلق بھی تمام اعتراضات دور کئے جائیں گےاورپی جی آرز کی سیٹوں سے متعلق کابینہ میں فیصلہ کیا جائے گا۔