Author Topic: ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس  (Read 1373 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

ابراہیم جمال نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں پریس کانفرنس
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال چوھدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی ملک میں شدید غذائی قلت کا سبب بن سکتی ہے، بائیوٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کوئی قومی پالیسی وضع نہیں کی گئی جبکہ قومی ترقی کے لئے اسکی ضرورت ناگزیر ہے۔ یہ بات انھوں نے جمعہ کو لطیف ابراہیم جمال (ایل ای جے) نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر جامعہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اس موقع پرقومی کمیشن برائے بائیوٹیکنالوجی کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک بھی موجود تھے۔۔ ڈاکٹر اقبال چوھدری، جو پابک کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا 1960 کے سبز انقلاب کے بعد سے پاکستانی زراعت میں کوئی سائنسی سطح پر ترقی نہیں ہوئی ہے، اس ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کیا جانا چاہیے جس کی مدد سے جینیاتی فصلیں با آسانی پیدا کی جاسکتی ہیں، اس ٹیکنالوجی سے غذائی پیداوار میں با آسانی اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔
شکریہ جنگ