Author Topic: منہاج یونیورسٹی کو آٹھ مضامین میں پی ایچ ڈی کروانی اجازت مل گئی  (Read 266 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
منہاج یونیورسٹی کو آٹھ مضامین میں پی ایچ ڈی کروانی اجازت مل گئیلاہور: ہائرایجوکیشن کمیشن نے منہاج یونیورسٹی کو 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کی اجازت دے دی ہے، انٹرنیشنل ریلیشنز، ریاضی، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور اردو میں پی ایچ ڈی کی اجازت دی گئی ہے
جبکہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، اسلامیات اور ایجوکیشن کے مضامین میں بھی پی ایچ ڈی ڈگریوں کی اجازت دی گئی ہے۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا کہتے ہیں کہ ہر مضمون میں تین پی ایچ ڈی اساتذہ کی بنیادی شرط مکمل ہے،
پی ایچ ڈی میں داخلوں کیلئے ایچ ای سی کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ منہاج یونیورسٹی رواں سال مذکورہ 8 مضامین میں پی ایچ ڈی کے داخلے کرے گی۔
تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔