Author Topic: انٹر اور میٹرک میں سب کو پاس کرنیکی تحریری ہدایات تاحال نہ آ سکیں  (Read 390 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

انٹر اور میٹرک میں سب کو پاس کرنیکی تحریری ہدایات تاحال نہ آ سکیں
حکومت کی طرف سے انٹر اور میٹرک کے امتحانات میں سب کو پاس کرنے کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی تحریری شکل میں بورڈ حکام کے پاس نہ آ سکی۔ ماہرین تعلیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر امتحان رعایتی نمبر دیکر سب کو پاس کرنا محنتی اور پوزیشن ہولڈرز طلباء کے ساتھ زیادتی ہو گی جنہوں نے سارا سال محنت کی۔ ماہرین کے مطابق اس حوالے سے حکومتی پالیسی کا واضح ہونا ضروری ہے۔ ادہر تعلیمی بورڈز نے انٹر اور میٹرک کے 30ستمبر اور 16اکتوبر کو نتائج کا اعلان کر رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رعایتی نمبر دینا تو پھر قابل قبول ہو سکتا ہے لیکن پرچے میں کچھ نہ لکھنے والوں کو بھی محنتی طلباء کے ساتھ ایک ساتھ پاس کر دینے سے مستقبل میں تشویش ناک صورتحال ہوگی۔