Author Topic: گھر بیٹھے طلباء کیلئے خوشخبری  (Read 312 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
گھر بیٹھے طلباء کیلئے خوشخبری
« on: July 31, 2020, 11:45:01 AM »

گھر بیٹھے طلباء کیلئے خوشخبری

لاہور: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پہلی تا بارہویں جماعت تک کے طلباء کی نصابی کتب پر مشتمل لیکچرز کی ویڈیوز ویب سائیٹ پر جاری کر دی۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی جماعت تا بارہویں جماعت تک کی اردو و انگریزی میڈیم کی نصابی کتب،  لیکچرز، معلوماتی ویڈیوز پی آئی ٹی بی کی ویب سائیٹ پر آپ لوڈ کر دی گئیں۔ دوسری جانب ٹیکسٹ بک بورڈ نے بھی تمام نصابی کتب آن لائن کر دی ہیں۔ حکومت کے ای لرن پراجیکٹ کا مقصد طلباء کو گھر بیٹھے کتابوں تک رسائی دینے کے ساتھ انھیں متعلقہ مضمون کے ویڈیوز لیکچرز فراہم کرنا ہے۔

نوکری کے منتظر گریجوایٹس کیلئے خوشخبری

نصابی کتب کے آن لائن پراجیکٹ سے طلباء کو اب مضمون سمجھنے کیلئے ماہر اساتذہ کے لیکچرز بھی دستیاب ہیں جبکہ پرائمری کے طلباء کیلئے جاذب نظر گرافکس پر مشتمل لیکچرز آپ لوڈ کیے گئے ہیں، طلباء ان کتابوں اور ویڈیوز کو با آسانی ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 31 جولائی 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"