Author Topic: جامعہ کراچی: اکیڈمک کونسل نے ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلوں کی تجویز مسترد کردی  (Read 1543 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی: اکیڈمک کونسل نے ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلوں کی تجویز مسترد کردی   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے 57 شعبہ جات میں بی ایس اور تھرڈ ایئر کی سطح پر ٹیسٹ کی بنیاد پر داخلہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے جبکہ بی ایس میں داخلوں کے لئے انٹر کی سطح پر اے لیول سمیت کسی بھی غیر سرکاری تعلیمی بورڈ کی ڈگری کو ازخود مساوی قرار دینے پر مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں انٹر کی سطح کی تمام ڈگریاں انٹر بورڈ یا آئی بی سی سی کو بھیجی جاتی تھیں۔ اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی میں بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز 28/ اکتوبر سے ہو گا جبکہ کالج گریجویٹ کے لئے بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلے نومبر کے پہلے ہفتے سے دیئے جائیں گے، صرف انہی شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے جہاں گزشتہ کئی سال سے داخلے ٹیسٹ پر دینے کی روایت چلی آرہی ہے۔ داخلہ کمیٹی کے مطابق اس سال بھی مختلف شعبہ جات میں داخلے مرکزی ٹیسٹ کمیٹی کے تحت ہی لئے جائیں گے، تاہم ان شعبوں کے ٹیسٹ بھی مرکزی سطح پر منعقد کئے جانے کے بارے میں فیصلہ کیا جانا باقی ہے۔


شکریہ جنگ