Author Topic: ایف سی بھرتی ٗدوست کی جگہ امتحان دینے والا شخص گرفتار  (Read 359 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

ایف سی بھرتی ٗدوست کی جگہ امتحان دینے والا شخص گرفتار
 حیات آباد میں ایف سی کی بھرتی میں دوست کی جگہ امتحان کے لئے آنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔سیکورٹی آفیسر صوبیدار سبز علی کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے ایف سی بھرتی کے لئے آنے والے یعقوب ولد جعفر خان سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کا شناختی کارڈ چیک کیا
 تو معلوم ہوا کہ وہ ایف سی بھرتی کے لئے اپنے دوست حساب دین ولد امان گل کی جگہ تحریر ٹیسٹ دینے کے لئے ہے انہوں نے ملزم کو تھانہ حیات آباد پولیس کے حوالے کردیا
 اور حساب دین کے دستاویزات اپنی تحویل میں لے گئے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
 ٗواضح رہے کہ ایف سی بھرتی کے لئے حیات آباد میں واقع ایف سی سنٹر میں بھرتی کے لئے آنے والے امیدواروں کی تین مقامات پر چیکنگ کی جاتی ہے جہاں جسمانی ٹیسٹ ٗدوڑ اور تحریر ی ٹیسٹ کے موقع پر انہیں کی باقاعدہ ویڈیو بنائی جاتی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی او ایف سی خرم نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے قبل بھی دوست کی جگہ امتحان کے لئے آنے والے جعلی امیدوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ شفاف بھرتی کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی بھی امیدوار جعلی طریقے سے نہیں آسکتاانہوں نے بتایا کہ بھرتی کے لئے آنے والے امیدوارں کی طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ میں بھی لگایا گیا ہے ۔