Author Topic: وفاقی اردو یونیورسٹی کا طالب علم فائرنگ سے ہلاک  (Read 741 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Federal Urdu University student shot dead

وفاقی اردو یونیورسٹی کا طالب علم فائرنگ سے ہلاک
پاک اسٹڈی کے نمائندہ کے مطابق  سرجانی ٹاون کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالب علم افتخار کو نامعلوم افراد نے فائزنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،
مقتول افتخار شادی شدہ اور 2 بیٹیوں کا باپ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز سرجانی سیکٹرڈی فورمیں پیش آیا،
 افتخار وفاقی اردو یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ(ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن) کا طالب علم تھا۔

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کار سوار نوجوان کی ہلاکت معمہ بننے لگی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات فائرنگ سے کار سوار نوجوان کی ہلاکت کا واقعہ معمہ بنتا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول افتخار سرکاری یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغ عامہ کا طالب علم تھا، ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق کار پر فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار نہیں لگتا۔
واقعے کے وقت مقتول افتخار اپنے والد کے ہمراہ دکان سے گھر جارہا تھا، فائرنگ کا واقعہ جس وقت پیش آیا اُس وقت علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جیسے ہی مقتول نے گاڑی روکی مسلح ملزمان نے اُس پر فائرنگ کردی، واقعہ لوٹ مار کا نہیں لگتا۔
واردات کی جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرا نہیں لگا ہوا اور نہ ہی کوئی عینی شاہد ملا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتول افتخار کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں سرجانی ٹاؤن تھانے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں بھی مورخہ 18 نومبر ، 2020 کو شائع ہوئی