PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ISO Pakistan => Topic started by: AKBAR on February 11, 2021, 07:10:07 PM

Title: متحدہ طلبا محاذ کا طلبہ یونین کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
Post by: AKBAR on February 11, 2021, 07:10:07 PM
متحدہ طلبا محاذ کا طلبہ یونین کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
ملتان:متحدہ طلبا محاذ نے طلبہ یونین کی بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا،یہ اعلان آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین کی صدارت میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا گیا،جس میں تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی
کانفرنس میں متحدہ طلباء محاذکے نام سے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کیا گیا، کانفرنس میں متحدہ طلبا محاذ کے رہنماوں نے ناقص تعلیمی پالیسیوں کیخلاف، طلبا حقوق کی بحالی، طلبا کے حقوق کے دفاع اور طلبا یونین بحالی کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا
کانفرنس سےمختلف طلبہ تنظمیوں کے رہنماوں محمد اکرم رضوی ،حافظ عامر ،فرحان عزیز، محسن ریاض گوندل،سعد سعید، رانا محمد عثمان، اعظم رانجھا ، رانا عثمان سرور ،یاسر عباسی،ملک موسیٰ کھوکھر، حمزہ محمد صدیقی، چودھری عرفان یوسف، سہیل چیمہ،غازی الدین بابر، محمد وسیم اور احسن نقوی سمیت دیگر طلبہ رہنماوں نے خطاب کیا
مقررین نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبا یونین کی بحالی کیلئے موثر قانون سازی کی جائے۔ طلبہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینز کی فوری بحالی وقت کی ضرورت ہے
 طلبہ یونینز پر پابندی سے جامعات میں مکالمہ کی فضا ختم ہوئی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوا، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبایونینز کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں،متحدہ طلباء محاذکا اگلا اجلاس6مارچ کو طلب کیا گیا ہے