Author Topic: کاپی رائٹ کی خلاف ورزی: گیت لکھنے اور کمپوز کرنے والوں کو مالی نقصان  (Read 1932 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

کاپی رائٹ کی خلاف ورزی: گیت لکھنے اور کمپوز کرنے والوں کو مالی نقصان
   

لندن(پ ر)برطانیہ میں گاہکوں اور ملازمین کیلئے میوزک چلانے والوں کو مستقبل قریب میں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس سلسلے میں پرفارمنگ رائٹ سوسائٹی(پی آر ایس ) چھوٹے نوعیت کے کاروبار کرنے والے افراد کو بغیر اجازت کے میوزک چلا کر قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں نتائج بھگتنے اور ممکنہ قانونی چارہ جوئی سے آگاہ کررہی ہے ۔پی آر ایس اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ برطانیہ کے 60 ہزار گیت کے لکھاری اور اسے کمپوزکرنے والوں کو رائلٹی ملتی رہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی آر ایس کیتھ البرٹ کے مطابق ان کا ادارہ میوزک بنانے والوں کیلئے آمدن کا ذریعہ ہے جس کے 90 فیصد افراد کو سالانہ 5 ہزار پونڈ سے بھی کم رقم ملتی ہے ۔اس وقت 3 لاکھ ادارے میوزک لائسنس رکھتے ہیں جبکہ ہزاروں غیر قانونی فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں