Author Topic: یونیورسٹی اسکینڈل ملکی تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے،پشتون ایس ایف  (Read 896 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

یونیورسٹی اسکینڈل ملکی تعلیمی نظام پر سوالیہ نشان ہے،پشتون ایس ایف
کوئٹہ: شتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طلباءو طالبات ہراسگی سکینڈل میں ملوث عناصر اور سرغنہ گروپ کو بے نقاب کیا جائے ایسے واقعات ملکی نظامِ تعلیم پر سوالیہ نشان ہیں، جو دنیا کے کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ، علاوہ ازیں پشتون ایس ایف کی صوبائی الیکشن و آرگنائزنگ کمیٹی نے مختلف یونٹوں کا دورہ کیا جن میں شہید باز محمد ڈگری کالج مسلم باغ کیلئے سعادت خان آرگنائزر، فاروق خان ڈپٹی آرگنائزر اور ذین اللہ ممبر منتخب کرلئے گئے جبکہ ڈگری کالج لورالائی کیلئے عارف جان آرگنائزر، محمد رفیق ڈپٹی آرگنائزر اور شاہ فیصل ممبر متفقہ طور سے منتخب کرلئے گئے دورے میں منتخب کیے گئے ذمہ دار تنظیمی عہدیداران کو تنظیم کو فعال رکھنے کیلئے کالجوں میں تعلیمی اور تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھنے جبکہ طلبا کیلئے ہفتہ وار سٹڈی سرکلز کا انعقاد ممکن بنانے کی ہدایات دی گئیں دوسری جانب شہیدباز محمد ڈگری کالج مسلم باغ میں طلباء کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ انتظامیہ اور خاص طور سے ادارے کے پرنسپل کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کی گئی۔ علاوہ ازیں بیان
میں کہا گیا کہ آج ہفتے کو گورنمنٹ ڈگری کالج موسیٰ خیل جبکہ 11 نومبر کو ڈگری کالج ژوب اور انٹر کالج شیرانی کا دورہ کیا جائیگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 29 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"