PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 23, 2021, 01:04:48 PM

Title: میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی طلبا پر ظلم
Post by: sb on January 23, 2021, 01:04:48 PM

میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی طلبا پر ظلم
ملتان:اسلامی جمعیت طلبا حکومت کے اس اقدام کو نہیں مانتی، ناظم کی گفتگو

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی سعد سعید نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کی سیٹوں میں کمی کرنا طلبا کے ساتھ ظلم ہے اس پالیسی سے حکومت کا تعلیم دشمن چہرہ سامنے آ رہا ہے پہلے یہی حکمران تعلیم کے دعوے دار بنے تھے اور طلبا کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے تھے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی طلبا کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اسلامی جمعیت طلبا حکومت کے اس اقدام کو نہیں مانتی اس اقدام سے پرائیویٹ کالجز کو نوازا جارہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ داخلہ کی تعداد میں کی گئی 267 سیٹس کی کمی کو واپس لے اور آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹوں میں کم ازکم اضافہ کرکے 4000 تک کرے ورنہ تحریک چلائیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 جنوری 2021 کو شائع ہوئی