Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کی ونٹر ایجوکیشن تقریب  (Read 838 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ونٹر ایجوکیشن تقریب
کوئٹہ: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ محدودوسائل میں رہتے ہوئے طلبہ کے مسائل حل کررہی ہے، بلوچستان میں کئی سال سے میٹرک کے نوجوان طلبہ کو ایک چھت کے نیچے تعلیم و رہائش اور تربیت کے مواقع مفت فراہم کررہے ہیں ،
جس کی بدولت طلبہ میٹرک کے امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہورہے ہیں ،ونٹر ایجوکیشن سینٹر میں حصہ لینے اور سینٹر میں طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے پر اساتذہ و طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت 14 ویں ونٹر ایجوکیشن کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،
 تقریب میں مختلف اضلاع کے ونٹر ایجوکیشن سینٹر میں حصہ لینے والے طلبہ نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ، اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و ذمہ داران میں شیلڈ و انعامات بھی تقسیم کیے گئے ،
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد عامر نے کہا کہ طلبا کو مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں دینی تعلیمی معاونت و تربیت فراہم کررہے ہیں یہ سہولت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی ہے ، ملک بھر میں طلبہ کو فیس ، اسکالر شپ ، ٹیوشن سمیت دیگر تعلیمی مسائل کے حل کے سلسلے میں
معاونت کررہے ہیں ، بلوچستان میں باصلاحیت طلبہ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی رہنمائی و معاونت کی جائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 30جنوری 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"