Author Topic: چند احتیاطیں  (Read 5265 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
چند احتیاطیں
« on: November 15, 2007, 05:38:08 PM »
انٹرویو كے دوران آپ كو چند حركات سے اجتناب كرنا چاہیئے كیونكہ یہ انٹرویو لینے والوں پر اچھا تاثر نہیں چھوڑتیں ۔

١۔   انٹرویو كے دوران بار بار پلو نہ بدلے اور نہ پائوں ہلاتے رہیں ۔ہاتھوں كی اضطراری حركات سے بھی بچیں مثلاًہاتھوں كو آپس میں مسلنا ،انگلیاں چٹخانہ وغیرہ

٢۔   كرسی كی پشت سے بہت زیادہ آرام دہ طریقے سے ٹیك نہ لگائیں ۔بار بار ہاتھوں كو پشت كی طرف نہ لے جائیں ،سر منہ اور جسم كے دیگر حصوں كو بار بار نہ كھجائیں ۔

٣۔   انٹرویو لینے والے كی طرف زیادہ نہ جھكیں اگر پتلون پہنی ہو تو جیبوں میں ہاتھ نہ ڈالیں ۔

٤۔   باززئوں كو سامنے كی طرف سینے یا پیٹ پر سختی سے باندھ كر نہ ركھیں ۔بات كرتے وقت منہ پر ہاتھ یا انگلیاں ركھنے بچیں ۔

٥۔   آپ كا انداز گفتگو واضح اور بے جھجك ہونا چاہیے ۔ہچكچاہٹ كی بجائے دو ٹوك انداز میں بات كریں ۔

٦۔   حواس كو حاضر ركھیں اور پوری توجہ انٹرویو كی طرف ركھیں ۔ذہن كو ادھر ادھر بھٹكنے سے بچائیں ۔ذہنی كھچائو سے بچیں كیونكہ ذہنی دبائو سے آپ سوالات كے جوابات بہتر انداز میں نہیں دے سكیں گے۔