Author Topic: خیرپورناتھن شاہ گرلز اسکول کی بندش کیخلاف طالبات اور والدین کا دھرنا  (Read 1385 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

خیرپورناتھن شاہ گرلز اسکول کی بندش کیخلاف طالبات اور والدین کا دھرنا
   
خیرپورناتھن شاہ (نامہ نگار) یونین کونسل ککڑ میں 2 سال سے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند ہونے کیخلاف طالبات اور والدین کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالا گیا اور انڈس ہائی وے پر مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حسن پنھور، محمد نواز اور نورل نے صحافیوں کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 2 سال سے گرلز پرائمری اسکول کو تالے لگائے جانے کے بعد اسکول میں 400 سے زائد زیرتعلیم طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیکر اسکول کو کھلوائیں تاکہ درس وتدریس کا عمل شروع ہو سکے۔
شکریہ جنگ