Author Topic: Admission Government APWA College For Women Lahore  (Read 4911 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Admission Government APWA College For Women Lahore
« on: August 19, 2009, 12:24:33 PM »
Admission Government APWA College For Women Lahore
گورنمنٹ اپوا كالج برائے خواتین 65جیل ﴿غوث الاعظم ﴾ روڈ لاہور

نوٹس داخلہ

ایف اے ۔ ایف ایس سی ۔ برائے سیشن 2009-2011گیارہویں جماعت پری میڈیكل ۔ پری انجینئرنگ ۔ آئی سی ایس۔ جنرل سائنس اور آرٹس میں داخلے كے لیے فارم جوكہ كالج پراسپیكٹس میں منسلك ہے۔ درخواستیں مطلوب ہیں۔ پراسپیكٹس دفتری اوقات كار میں صبح 9:00بجے سے 2:00بجے دوپہر تك دیے جائیں گے۔ ہر لحاظ سے مكمل شدہ فارم 17اگست 2009ئ كو 3:00بجے دوپہر تك وصول كیے جائیں گے۔ مقررہ تاریخ كے بعد كوئی داخلہ فارم وصول نہیں كیا جائے گ۔

شرائط داخلہ

تمام داخلے محكمہ تعلیم حكومت پنجاب كی وضع كرد ہ پالیسی كے مطابق ہوںگے۔

مختلف گروپوں كے لیے مخصوص رنگوں كے داخلہ فارم جن كی تفصیل یہ ہے سائنس مضامین ﴿پری میڈیكل ۔ پری انجینئرنگ اور آئی سی ایس﴾ كے لیے نیلا فارم جنرل سائنس كے لیے پیلا فار آئی كام كے لیے كاسنی فارم٬ آرٹس كے لیے سفید فارم سیكنڈ شفٹ كے لیے سبز فارم جبكہ كھیلوں كی بنیاد پر اور معذور افراد كے لیے گلابی رنگ كے فاار جمع كروانا لازمی ہو گا۔

گروپ میں تبدیلی كی ہرگز نہیں ہو گی لہٰذا الگ الگ داخلہ فارم جمع كروائیں۔

داخلہ فارم كے ہمراہ درج ذیل تفصیل كے مطابق كاغذات كی مصدقہ نقول منسلك كرنا لازمی ہے۔

سیكنڈری سكول سرٹیفكیٹ ﴿رزلٹ كارڈ﴾ كی تین كاپیاں۔ چال چلن سرٹیفكیٹ كی ایك كاپی۔ والد   سرپرست كے قومی شناختی كارڈ كی ایك كاپی۔ ایك عدد ﴿حالیہ﴾ پاسپورٹ سائز تصویر۔

سیكنڈری سكول امتحان لاہور كے علاوہ كسی دوسرے بورڈ سے پاس كیا ہونے كی صورت میں متعلقہ بورڈ سے حاصل كردہ اصل اجازت نامہ (NOC)داخلہ فارم كے ہمراہ منسلك كرنا لازمی ہے بصورت دگیر داخلہ فارم قابل قبول نہ ہو گا۔

سیكنڈ شفٹ میں داخلہ:  سیكنڈ شفٹ میں آرٹس گروپ كے ساتھ ساتھ سائنس مضامین پری میڈیكل۔ پری انجینئرنگ اور آئی كام میں بھی محدود نشستوں پر داخلہ دیا جا رہا ہے۔ خواہش مند طالبات سیكنڈ شفٹ میں داخلہ كے لیے الگ سے سبز رنگ كا داخلہ فارم جمع كروائیں۔

ایف اے فائن آرٹس كا مضمون اختیاار كرنے والی طالبات كا طبعی رجحان جانچنے كے لیے ٹیسٹ 18اگست كو صبح 10:00بجے كالج ہال میں ہو گا۔ ٹیسٹ میں فیل ہونے والی طالبات كو متعلقہ مضمون اختیار كرنے كی اجازت نہیں ہو گی۔

پراسپیكٹس معہ داخلہ فارم 4اگست سے دفتر كالج ہذا سے ملنا شروع ہوجائیں گے جبكہ پہلی میرٹ لسٹ 20گست كو دوپہر 3بجے نوٹس بورڈ پر آویزاں كر دی جائے گی۔

پروفیسر ڈاكٹر شارقہ نسرین پرنسپل
فو ن نمبر:  042-99203449
Government APWA College For Women Lahore