Author Topic: ڈ گری امتحانات کراچی کے نتائج میں مراکز کی تبدیلی سے تاخیر، ماسٹرز شام کے داخلے  (Read 1115 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ڈ گری امتحانات کراچی کے نتائج میں مراکز کی تبدیلی سے تاخیر، ماسٹرز شام کے داخلے بھی وقت پر نہیں ہوسکیں گے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ڈگری امتحانات کے نتائج امتحانی مراکز کی تبدیلی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئے، بی اے، بی ایس سی، اور بی کام کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 مئی تک ہونا تھا تاہم جون شروع ہونے کے باوجود ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے ماسٹرز شام کے داخلوں میں بھی تاخیر ہو جائے گی۔ ماسٹر شام میں داخلے گزشتہ روز ہی شروع ہوئے تھے اور یہ 11 جون تک جاری رہیں گے اسی دوران اگر ڈگری امتحانات کے نتائج کا اعلان نہیں ہوا تو ہزاروں امیدوار شام میں داخلوں سے محروم رہ جائیں گے۔ ناظم امتحانات پروفیسر ناصر الدین خان نے جنگ کو بتایا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ نتائج 30 مئی تک جاری ہوجائیں مگر اس مرتبہ جامعہ کراچی کے ڈگری کے امتحانات میں 4 ہزار 3 سو22 امیدواروں کے امتحانی مراکز تبدیل کر دیئے گئے جس کی وجہ سے ہمیں نتائج مرتب کرنے میں شدید دشواری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی تبدیلی پر پابندی تھی مگر پھر بھی اتنی تعداد میں مراکز کی تبدیلی حیرت انگیز ہے ہماری کوشش ہے کہ 10 جون تک بی کام، بی اے اور بی ایس سی پارٹ۔II کے نتائج جاری کر دیں تاکہ ماسٹرز شام کے داخلے متاثر نہ ہوں۔ پروفیسر ناصر الدین خان نے کہا کہ آئندہ کسی بھی صورت میں امتحانی مرکز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی اور ڈگری امتحانات کے تمام مراکز کالجوں کے بجائے جامعہ کراچی کے اندر قائم ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ڈگری امتحانات میں شدید مخالفت کے باوجود طلبہ کے ڈگری امتحانات کے مراکز جامعہ کراچی سے باہر منتقل کر دیئے گئے جس کے بعد امیدواروں نے من پسند کالجوں میں اپنے مرکز تبدیل کر الئے اور ریکارڈ نقل کی اور جامعہ کراچی کا شعبہ امتحانات مکمل طور پر بے بس رہا۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"